: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وا شنگٹن 14 فرو ری ( ایجنسیز) امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے ایک بیان میں کیرولینا میں 3 مسلمان طلباء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان طلبا کا قتل سفاکانہ اقدام ہے اور امریکا میں کسی بھی شخص کو نسلی تعصب کی بنیاد پر نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل
شمالی کیرولائنا ریاست میں چیپل ہل کے مقام پرنامعلوم شخص نے 2 خواتین اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے 46 سالہ ملزم کریگ اسٹیون ہکس کو گرفتارکیا تھا۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلمان طلباء کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔